اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پروپیگنڈ امسترد،اوورسیز کاحکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد،ترسیلات زر تاریخی بلند،ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانےوالی ترسیلات زردسمبر 2025 میں 3.6ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں،دسمبر 2024 کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ رہیں،ریکارڈترسیلات زر کی وجہ سے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی ترسیلات 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
خرم شہزاد نے کہامجموعی طور پر دسمبر 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،اوورسیز کی ملکی معیشت میں مضبوط شمولیت طویل المدتی استحکام، پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ سمندر پارمقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،اوورسیز پاکستانیوں کا پروپیگنڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیروترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا ملک سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے، سمندر پار مقیم پاکستانی قیمتی سرمایہ ،مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے، اوورسیز کی بہبود کیلئے اقدامات حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔
پروپیگنڈ امسترد،اوورسیز کاحکومتی پالیسیوں پر بھرپوراعتماد،ترسیلات زر تاریخی بلند



















