بجٹ 2026-27کی تیاریاں شروع ،تجاویز طلب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ 2026-27کی تیاریاں شروع ،حکومت نے بزنس سیکٹر سے 30جنوری تک تجاویز طلب کرلیں، ٹیکس پالیسی اب ایف بی آر کی بجائے وزارت خزانہ تیار کرے گی، ٹیکس پالیسی آفس کو اصلاحات کی مکمل ذمہ داری دےدی گئی، بجٹ سازی میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،ترجیحات بھی طے ہوگئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق برآمدات بڑھانے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے، نئے بجٹ میں صنعتوں پر ٹیکس بوجھ کم کرنے پر غور کیا جارہا ، حکومت مینوفیکچرنگ و صنعتی ترقی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے،ماحول دوست ،سستی توانائی منصوبوں کو ترجیح قرار دےدیا گیا، خواتین کی ملازمت اور نوجوانوں کے روزگار پر توجہ دی جائے گی۔