کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ،1لاکھ83ہزار کی بھی حد عبور،کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کےساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی،ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 964 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3373 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے281روپے15پیسے پر موجود ہے،علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، 24قیراط سونے کا بھاو¿ 9200 روپے اضافے سے 464762 روپے ہو گیا،ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو¿ 7888 روپے اضافے سے 398458 روپے ہو گیا ۔
سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان،نئے ریکارڈ قائم، 1لاکھ83ہزار کی حد عبور



















