پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت سے نئی تاریخ رقم


کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت سے نئی تاریخ رقم ،یوریا کی سالانہ فروخت میں 37 ،ماہانہ بنیاد پر 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت پہلی بار 13 لاکھ 56 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی،نومبر 2025 میں یوریا کی فروخت میں 4 فیصد کمی بھی ہوئی لیکن دسمبر 2025 میں فاسفورس کھاد ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 8لاکھ ٹن رہا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 67 اور سالانہ بنیاد پر 42 فیصد کا اضافہ ہوا ، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دسمبر 2025 کے دوران فی بیگ یوریا کی قیمت پر 400 روپے تک رعایت کو برقرار رکھا گیا،فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی اپنی تیار کردہ کھاد کی فی بوری پر 150سے 200 روپے رعایت دی ،دسمبر 2025 کے اختتام پر ملکی سطح پر یوریا کے دستیاب ذخائر گھٹ کر 3 لاکھ 15ہزار ٹن رہ گئے ۔