خوشخبریاں شروع،تیل و گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت


ہنگو:(مشرق نیوز) تیل و گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔

ہنگو فارمیشن ٹل بلاک میں گیس کا ذخیرہ پی پی ایل ،او جی ڈی سی ایل نے ملکر دریافت کیا۔

سرکاری کمپنیوں نے اہم پیشرفت سے حکومت، شیئر ہولڈرز کو خط بھیج کر آگاہ کردیا، کنویں سے یومیہ تقریبا 16 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، دریافت میں پاکستان آئل فیلڈ ، گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ بھی حصہ دار ہیں۔