ہدف سے کم ٹیکس،IMFنے FBRمیں کمزوریوں کی نشاندہی کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ہدف سے کم ٹیکس،آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کردی۔

حکام نے کہا انتظامی خامیوں کی وجہ سے ایف بی آر کو بجٹ میں طے ہدف کے مقابلے 1.2 کھرب کم ٹیکس ملا،سیلز و درآمدی ٹیکس میں سب سے زیادہ شارٹ فال رہا، ٹیکس کیسز نمٹانے میں بھی تاخیر کی گئی۔


دوسری جانب ایف بی آر نے بغیر جواز آمدن کم ظاہر کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ایکسپورٹرز کے گوشواروں کی جانچ ،بڑے شہروں کے 10سے 30 بڑے ایکسپورٹرز کی نشاندہی کا حکم دیدیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے برآمد کنندگان فہرست میں شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نظام میں تبدیلی کے بعد ایکسپورٹرز نے قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کی ، سکروٹنی کا فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 154 میں ترمیم کے بعد کیا گیا، فنانس ایکٹ کے تحت برآمدی آمدن پر فائنل ٹیکس کی بجائے کم ازکم ٹیکس نافذ ہے۔