کراچی (مشرق نیوز) سال 2025 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے جہاں سہ فریقی سیریز، ہانگ کانگ سکسز، ایمرجنگ ایشیا کپ اور انڈر 19 ایشیا کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے وہیں متعدد کھلاڑی نے انفرادی طور پر بھی اہم ریکارڈز اپنے کئے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سال بھر کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو محمد عباس، محمد ساجد، نعمان علی، محمد نواز، حسن علی، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے بولنگ کے شعبے میں چار چاند لگائے۔ سال کے آغاز میں پاکستان کی اسپن جوڑی ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ریکارڈز اپنے نام کیے۔ دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
نعمان علی
بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے نعمان علی کی بات کی جائے تو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہوگئے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران نعمان علی کا سب سے بڑا کارنامہ ہیٹ ٹرک کا ہے۔ اسپنر کی حیثیت سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نعمان علی پہلے پاکستانی ہیں تاہم ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں پاکستانی بولر ہیں۔
نعمان علی سے قبل 1999 میں وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف دو مرتبہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ عبدالرزاق نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف، محمد سمیع نے 2002 میں سری لنکا کے خلاف اور نسیم شاہ نے 2020 میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اسی ٹیسٹ سیریز میں نعمان علی نے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہیں ٹیسٹ کی تاریخ میں 8 مرتبہ 5وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسکے علاوہ، نعمان علی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری مرتبہ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ نعمان علی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اس وقت ا?ئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کی کامیابیوں کا سال، 2025 میں پاکستانی بولرز نے نئی تاریخ رقم کی



















