بھارت کےساتھ سب کچھ برابری کی سطح پرہوگا،محسن نقوی


لاہور:(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے بھارت کےساتھ سب کچھ برابری کی سطح پر ہوگا، ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو کوئی شوق بھی نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہابھارتی انڈر 19 ٹیم کے روئیے پر آئی سی سی سے بات ہوگی، آئی سی سی کو بھارتی روئیے پر لکھ رہے ہیں،نیوز چینل کو سپورٹس ایونٹ کی کوریج کےلئے وزیر اطلاعات سے درخواست کروں گا۔