پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے


لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر دی،24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے 4 نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔

ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا،طالبہ نے کہاسب کچھ والدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا، 2006 میں والدین کےساتھ لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئی اور مختلف سکولوں میں تعلیم کے بعد آخری سال ہوم سکولنگ کی۔