لاہور(ایم این پی)اداکار ببرک شاہ نے کہاہے وینا ملک سے شادی کیلئے گھر ساتھ خریدا مگر انجام کچھ اور نکلا۔
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
ببرک شاہ نے کہاوینا کسی اور کو پسند کرنے لگی ،سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا ،وینا نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی،ارادہ تھا ایسا مشترکہ گھر بنائیں جیسے ایم علی اور زیبا کا علی زیبی ہاوس تھا،گھر کی تعمیر کا آغاز بھی ملکر کیا لیکن رشتے میں دراڑ آگئی اور الگ ہوگئے،اگلے 10سال میں اپنی سہولت سے گھر مکمل کیا اگرچہ ملکیت قانونی طور پر وینا ملک کے نام پر ہے مگر میں گھر میں رہ رہا ہوں۔
وینا ملک سے شادی کیلئے گھر ساتھ خریدا مگر انجام کچھ اور نکلا،ببرک شاہ
















