مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے ،ٹرمپ تنازع حل کرائیں،پاکستان

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے ،ٹرمپ تنازع حل کرائیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہاموجودہ صورتحال بھارتی اقدامات کا نتیجہ ، مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے،5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،موجودہ صورتحال عالمی امن وسلامتی کیلئے حقیقی خطرہ ہے، مناسب وقت آنے پرسلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کریں گے ،کونسل کا کوئی بھی رکن بشمول پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کر سکتا ہے جو بالکل جائز ہوگا۔

دوسری جانب امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ تنازع کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے،پہلگام میں حملہ کرنے والے مبینہ طور پر بھارتی شہری ہیں، بھارتی حکومت ،میڈیا پرجنگی جنون سوار ہے،پاکستان پانی بند کرنے کو جنگی اقدام تصور کرے گا، خطے میں عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے، پرامن پڑوس چاہتے ہیں مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

رضوان سعید شیخ نے کہابغیر کسی ثبوت پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا اور خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کا عکاس ہے، بھارت کے طرز عمل میں لاقانونیت واضح طور پر نظر آتی ہے،بین الاقوامی برادری کی جانب سے معاملے کو وقتی طور پر ٹھپ کرنا کسی طور مسئلے کا حل نہیں، دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کاموقع ضائع نہ کرے