لاہور: (اپنے نمائندے سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے لاہور میں چائنہ فلم فیسٹیول پاکستانی فلم انڈسٹری کےلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے چائنہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، چینی قونصل جنرل نے خوش آمدید کہا،فیسٹیول میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی اور چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل رضی احمد نے بھی شرکت کی۔
وزیر اطلاعات نے کہاچین کی پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری میں شراکت داری قابل تحسین ہے، پاکستان ،چین چاہیں تو مشترکہ طور پر فلم و کلچر کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کر سکتے ہیں،پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے ریوائیول کےلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ، حکومت دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا فلم انڈسٹری کےلئے گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کلچر شعبے میں دلچسپی کا اظہار ہے، پاکستان ، چین ملکر فیچر ،اینیمیشن فلمیں بنا سکتے ہیں،لاہور ،بیجنگ میں نئے ٹیلنٹ، اداکاروں، پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین کی مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد کریں گے، لاہور ، شنگھائی میں مشترکہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، دونوں ملکوں کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















