عاطف اسلم کی اہلیہ کیساتھ بنائی گئی ریل نے صارفین کے دل جیت لئے

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان گلوکارواداکارعاطف اسلم کی اہلیہ کیساتھ بنائی گئی ریل نے صارفین کے دل جیت لئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارا بھروانہ کے ہمراہ بھی ریل شیئر کر دی۔گلوکار عاطف اسلم نے ریلز کی دنیا میں قدم رکھ کر مداحوں میں بنے اپنے تاثر کو یکسر بدل دیا ہے۔سوشل میڈیا، ٹی وی شوز، انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کی دنیا میں رہنے والے گلوکار نے جب سے ریلز شیئر کرنا شروع کی ہیں ان کے مداح خوش گوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔پہلے انٹرنیٹ صارفین کو عاطف اسلم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی سادہ سی پوسٹ کا انتظار ہوتا تھا اور اب نیٹیزنز عاطف اسلم کی مزاحیہ اور نت نئی ریلز کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔انسٹاگرام پر 10.2ملین فالوورز رکھنے والے اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر خوبرو اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک خوبصورت ریل شیئر کی ہے۔اس ریل میں انہیں حسین سمندر کے کنارے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔