ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم” لو گرو“ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہوگی
کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم لو گرو کا پوسٹر شیئر کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم لو گرو کا پوسٹر شیئر کر دیاہے ۔ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر سٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔ تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔رومانوی کہانی پر مبنی فلم” لو گرو“ رواں سال عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکار معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے۔ بن روئے سٹارز نے اپنی اس فلم کی عکس بندی پاکستان کے مختلف مقامات سمیت برطانیہ میں کی ہے۔ تاہم اس فلم کی سٹوری کیا ہے یہ اس کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔
















