ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر تاپسی پنو جو اپنی بے باک گفتگو اور صاف گوئی کیلئے مشہور ہیں، انہوں نے شوبز انڈسٹری کا ایک تلخ رخ دکھایا ہے۔ تاپسی کا کا تعلق کسی فلمی گھرانے سے نہیں ہے، اس لیے وہ نئے فنکاروں کو اپنے تجربات کی بنیاد پر قیمتی مشورے دیتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کیلئے محنت کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔
تاپسی پنو نے ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ محنت کرنے سے ہر چیز حاصل ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر آپ یہ توقع رکھتے ہیں کہ سب کچھ برابر اور انصاف کے ساتھ ہوگا، تو ایسا نہیں ہے۔ تاپسی کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں ناانصافی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کئی تلخ رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کڑوی باتیں سننا پڑتی ہیں اسلئے اپنی انا کو سائیڈ پر رکھ کر کام کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپنی عزت نفس کو خاطر میں لائیں گے، تو پھر آپ جلد ہی مایوس ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف بالی وڈ میں نہیں ہوتا، بلکہ ہر جگہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ تاپسی نے واضح کیا کہ وہ خود کو فلم انڈسٹری کا شکار نہیں سمجھتیں، بلکہ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا ہے۔
فلم انڈسٹری میں کامیابی کیلئے صرف محنت کافی نہیں!تاپسی پنو کا تلخ انکشاف

















