ذوالقرنین چودھری سمیت 3ٹک ٹاکرز گرفتار ، مقدمات درج

لاہور:( کرائم رپورٹر)ذوالقرنین چودھری سمیت 3ٹک ٹاکرز گرفتار ، مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ذوالقرنین کو اسلحے کی نمائش کرنے پر 3افراد سمیت گرفتار کیا گیا ، تینوں افراد کےخلاف ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی ایف آئی آر درج کی گئی،ایف آئی آر میں کہا گیا پولیس کو جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب ایک مارکی میں کچھ افراد کی جانب سے اسلحے کی نمائش کرنے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی،ایف آئی آر کے مطابق پولیس مذکورہ مارکی پر پہنچی تو ملزمان اسلحے کی نمائش کررہے تھے، پولیس نے امجد خان اور وقاص رحمان سے اسلحہ معہ گولیاں و میگزین برآمد کرکے موقع پر گرفتار کرلیا، ملزمان کے پاس برآمد کیے گئے اسلحے سے متعلق کوئی اجازت نامہ اور لائسنس نہیں تھا جبکہ ملزم امجد خان نے پولیس کو بتایا وہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین کا باڈی گارڈ ہے، پولیس نے دیگر 2ملزمان کے ہمراہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین کو بھی ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا،دوسری جانب ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس نے ٹک ٹاکرز ریحام ملک اور طیب بٹ کو بھی ناجائز اسلحہ رکھنے اور انمائش کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔