انقرہ (مشرق نیوز) ترکش ڈرامہ وینڈیٹا کے مرکزی کرداروں نے ڈرامہ کوجلد ہی اردو میں نشر کیے جانے کی خوشخبری سنائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وینڈیٹا ایک انتہائی پسند کیا جانے والا ترک ڈرامہ ہے جو حال ہی میں ترکی میں اختتام پذیر ہوا۔اس ڈرامے نے سوشل میڈیا پر 2بلین ویوز حاصل کیے۔ڈرامہ کی کہانی کا موضوع ایک ایسی زبردستی کی شادی کی ہے جو آہستہ آہستہ محبت کی کہانی میں بدل جاتی ہے۔ مرکزی کردار معروف ترک اداکاروں سیڈا پینار اور بیرس باکتاش نے ادا کیے ہیں۔اب اردو زبان سے شناسائی رکھنے والے صارفین کوایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ یوٹیوب پر ایشیائی ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے کے بعد ڈرامہ جلد ہی اردو میں نشر ہونے کےلئے تیار ہے۔ اس سیریز نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دنیا بھر کے کئی دوسرے خطوں جیسے ممالک میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔حال ہی میں، وینڈیٹا کے مرکزی جوڑے نے اپنے پاکستانی مداحوں کےلئے اردو میں اعلان شیئر کیا جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ شو جلد ہی پاکستان میں ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا اس کا اردو عنوان جینا ہوگا۔ ڈرامہ ترک 1انٹرنیشنل پر نشر کیا جائے گا۔معروف جوڑے نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ، السلام علیکم پاکستان میں پرجوش ہوں کہ وینڈیٹا اردو میں جینا کے طور پر پاکستان آ رہا ہے، پاکستان زندہ باد۔اداکاروں کے ترک اور پاکستانی شائقین اردو میں وینڈیٹا کی جینا کے طور پر ریلیز کےلئے بے حد پرجوش ہیں اور اپنے تبصروں میں انہیں پیار بھرے الفاظ میں اپنے محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
ترکش ڈرامہ وینڈیٹا جلد اردو میں نشر کئے جانے کی خوشخبری سنائی دی گئی
















