مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، میرا افسردہ

اداکارہ میرا کا ایک بار پھر شادی کے موضوع پر دیا بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا -

رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا مجھے بہت افسوس ہے میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

یہ کہتے ہوئے میرا وہاں سے اُٹھ کر چلی گئیں ۔