لاہور: ( ) خوشبو اور محبت کے پھول بانٹنے والی معروف شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے۔
پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی کے ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں، نوعمری میں ہی ادبی سفر کا آغاز کیا، نثرنگاری بھی کی مگر شاعری سے عشق تھا، ابتدائی قلمی نام بینا تھا، غزلیات اور نظمیں لکھنے سے خاص شہرت پائی۔
1976میں مجموعہ کلام خوشبو منظرعام پر آتے ہی ادبی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا اور خوشبو کی شاعرہ کا خطاب ملا۔
پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے
















