ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کو 5افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 25لاکھ روپے کا دھوکہ دیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد نے ادکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بریلی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درج مقدمے کے مطابق اداکارہ کے والد سے مبینہ طور پر 5لاکھ نقد اور 20لاکھ روپے 3مختلف بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کے ذریعے لئے گئے۔
بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کیساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ، مقدمہ درج

















