بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے تمام اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی(ایم این پی)بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے تمام اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا،بھارت میں مقبول ترین فلم سٹارز کا سروے کرنے والی ویب سائٹ اورمیکس میڈیا نے جولائی 2024 کی مقبول ترین بھارتی اداکاراوں کے نام کی فہرست جاری کردی ۔

عالیہ بھٹ ،سمانتھا روتھ کے بعد دیپیکا پڈکون کا نام ہے ،چوتھے نمبر پر کاجول اگروال اور پانچویں نمبر پر ننیتارا ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق فہرست میں چھٹے نمبر پر کترینہ کیف، ساتویں پر تریشا، آٹھویں پر کیارا ایڈوانی، نویں پر کریتی سینن اور آخر میں دسویں نمبر رشمیکا مندانا کا نام موجود ہے۔