اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت کاہزاروں ملازمین پر بڑا وار،یوٹیلیٹی سٹورز سمیت 16 محکموں کو بند کرنے کی تیاریاں مکمل لیں، محکموں میں پاکستان انجینئرنگ کونسل ،نیشنل فرٹیلائرز ،سمیڈا و دیگر شامل ہیں،بندش کےلئے ایک ہفتے سے 3 ماہ کا وقت دےدیا گیا۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کرلیں،مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، فیصلہ پیسے نہ ہونے پر کیا گیا،تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کے 18 ہزار سے زائد ملازمین نے احتجاج کی دھمکی دےدی،یوٹیلیٹی سٹورز ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل راجہ مسکین علی نے کہا پیر کے روز ڈی چوک پردھرنا دیں گے، فیصلے کیخلاف پوری مزاحمت ہوگی،ادھر لاہور میں ملازمین نے شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔
مزید برآں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ نے پارلیمنٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ،سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے صنعت و پیداوار سے رجوع کیا جائے گا، قائمہ کمیٹیوں سے درخواست کی جائے گی معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے، یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے کروڑوں عوام سستی اشیاسے محروم،ہزاروں ملازمین نوکریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔
یوٹیلیٹی سٹورز سمیت 16 محکمے بند کرنے کاحتمی فیصلہ
















