قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

لاہور: ( ) معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے ۔

صوفی قوال امجد فرید صابری 23 دسمبر 1976 کو صابری برادران قوال گھرانے میں پیدا ہوئے، امجد صابری اپنے والد غلام فرید صابری کے ساتھ 12 سال کی عمر سے ہی سٹیج پر پرفارم کرتے آرہے تھے، نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر کے 17 ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔