فلمسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پر جانا وسائل کا ضیاع ہے: فرح خان

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ، فلم ڈائریکٹر، مصنفہ، پروڈیوسر اور ماہر فن رقص فرح خان نے کہاہے کہ فلمسٹارز کی جانب سے اپنے ساتھ مصاحبین کی فوج جمع کرکے لے جانا وسائل کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں اس طرح کے وفد (مصاحبین کی فوج)کے حوالے سے اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں۔انکے مطابق ایک ایک اداکار اپنے ساتھ 9سے کم لوگوں کو لیکر کسی سیٹ پر نہیں جاتا۔ سالہ فرح خان نے کہاکہ بالی ووڈ کے نظام میں مثبت اور منفی دونوں قسم کی تبدیلی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اچھی بات یہ ہے کہ اب انڈسٹری بہت زیادہ آرگنائز ہوگئی ہے اور لوگ بروقت آتے ہیں اور یہاں سٹوڈیو سسٹم ہے۔ بری تبدیلی یہ ہے کہ پہلے بہت زیادہ ریلیشن شپ پر انڈسٹری چلتی تھی، مجھے کچھ چاہیے ہوتا تو میں براہ راست ایکٹر کو فون کردیتی تھی۔لیکن اب یہ ہوگا کہ پہلے آپ انکے منیجر کے سب منیجر کو ملو، پھر وہ منیجر سے ملے گا۔ اسکے بعد انکی ایجنسی ملے گی، تو یہ بڑا مسئلہ ہے، آپس کے تعلقات تھوڑے خراب ہوگئے ہیں۔