ندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے :اداکارہ ثنا
لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ، اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی انسان سیکھنا چاہے تو دنیا سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور اس سے بڑا کوئی استاد نہیں ۔ میں نے عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج کے دور میں دوست اور دشمن میں تفریق کرنا بڑا مشکل ہے ، لوگوں نے چہروں پر کئی طرح کے نقاب ڈال رکھے ہیں اور جو ان کے پیچھے چھپے چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہو وہی کامیاب ہے ۔ ثناءنے کہا کہ اگر سب لوگ فلم انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری قبول کریں گے تو ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور اگر ہم ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے رہیں گے تو مزید کئی سال گزر جائیں گے لیکن ہم ترقی حاصل نہیں کر سکیں گے ، ہمیں اتحاد اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے تاکہ ہماری فلم انڈسٹری ترقی کر سکے ۔

















