فردین خان کی 14 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی

ممبئی (مشرق نیوز) ماضی میں بالی ووڈ کو مقبول فلمیں دینے والے معروف اداکار فردین خان نے بالآخر 14 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کرلی۔ فردین خان نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ”ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار“سے اداکاری کی دنیا میں واپسی کی ہے، اداکاری کی واپسی کی خبر او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹر کے ذریعے دی۔ پوسٹر میں فردین خان کو ولی محمد کے کردار میں دکھایا گیا ہے جوکہ وہ ویب سیریز ”ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار“میں نبھائیں گے۔ فردین خان کی پہلی جھلک میں وہ ثقافتی شاہی لباس میں ملبوس ہیں، وہ چہرے پر بڑی مونچھوں اور سر پر ٹوپی پہنے تخت پر بیٹھے ہیں۔ نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ محبت اور فرض کی کشمکش میں گرفتار ولی محمد اپنی شاہی ذمہ داریوں سے اپنے دل کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔