چیک ری پبلک کی ماڈل کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

ممبئی (مشرق نیوز) یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔غی رملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناوں نے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیتا جبکہ مس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں۔اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ان سے قبل 2006ءمیں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔