لاہور (مشرق نیوز) سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی پر منفی تبصرے کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اپنا غصہ میری پوسٹس پر نہ اتاریں اور مہربانی کرکے اپنی منفی سوچ کو لوگوں میں نہ پھیلائیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اس کامیابی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنا غصہ نکالنے کیلئے عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری کی انسٹاگرام پوسٹس پر منفی تبصرے کئے جس پر سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے ایسے صارفین کو منہ توڑ جواب دیا۔نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ اپنا غصہ میری پوسٹس پر نہ اتاریں اور مہربانی کرکے اپنی منفی سوچ کو لوگوں میں نہ پھیلائیں۔انہوں نے طنزیہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جن لوگوں کو اپنے گھر میں سالن میں دوسری بوٹی نہیں ملتی وہ بھی سوشل میڈیا پر بیٹھ کر معروف شخصیات کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔نور بخاری نے کہا کہ ایسے لوگ معروف شخصیات کی پوسٹس پر منفی تبصرے کرکے اپنی زندگی کی بھڑاس نکالتے ہیں۔
نور بخاری اپنے شوہر عون چوہدری کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں
















