ماں بننے کے بعد اداکاراﺅں کا کیریئر ختم ہونے کا تاثر غلط ہے: مومل شیخ
لاہور (مشرق نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعداداکاراو¿ں کا کیریئرختم ہو جانے کا تاثر غلط ہے۔حال ہی میں اداکارہ مومل شیخ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں والد یا خاندان کے کسی فرد کا کردار نہیں بلکہ میری اپنی محنت ہے، مجھے اداکاری کرنے کا موقع والد نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے ملا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کے لیے والدہ نے بہت قربانیاں دیں، انہوں نے ہماری بہتر پرورش کیلئے بہت کچھ قربان کیا۔مومل کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ماں بننے کے بعد اداکاراﺅں کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، خدا نے ہر عورت کو اتنی طاقت دی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پروش، گھر کی ذمہ داریوں سمیت کیریئر کو بھی آگے بڑھا سکے۔اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی اور شوبز میں نام کمانے میں شوہر کا بھی ہاتھ ہے، میں ان کی اجازت، مدد اور تعاون کی وجہ سے ہی باہر نکلی ہوں اور کام کر رہی ہوں، میں گھر سے کام کیلئے نکلتی ہوں تو شوہر بچوں سمیت گھر کا خیال رکھتے ہیں۔

















