کراچی (مشرق نیوز) ڈرامہ سیریل”خانی“ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید اور انکے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عمرہ بھی ادا کیا تھا، عمرے کی ادائیگی کے دوران بھی انکے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، ایک صارف نے کہا کہ ”طلاق کی وجہ ثناء جاوید ہیں“۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ ”طلاقیں کیوں زور پکڑ رہی ہیں“ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ “اب طلاق ایک ٹرینڈ بن گیا ہے“۔
ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں نے زور پکڑ لیا
















