فرینڈز سیریز کے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں چل بسے

لاس اینجلس (مشرق نیوز) مشہور زمانہ امریکی ٹیلی ویڑن کی مقبول ترین سیریز “فرینڈز” میں “چینڈلر بنگ” کا کردار ادا کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی ع±مر میں چل بسے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار میتھیو پیری گزشتہ روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم اداکار کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میتھیو پیری اپنی موت سے دو گھنٹے قبل ہی پیکل بال کھیل کر اپنے گھر واپس آئے تھے جس کے بعد اداکار نے اپنے اسسٹنٹ کو کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر بھیج دیا تھا۔پتایا جارہا ہے کہ جب اداکار کا اسٹنٹ دو گھنٹے بعد واپس گھر آیا تو میتھیو اپنے واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد فوری طور پر پولیس کا اطلاع دی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوع سے کسی قسم کی نشہ آور چیز نہیں ملی اور نہ ہی کوئی وہاں لڑائی جھگڑے سے متعلق کوئی ثبوت ملا۔واضح رہے کہ میتھیو پیری نے ٹیلی ویڑن سیریز “فرینڈز” میں “چانڈلر بنگ” کے اپنے مشہور کردار سے د±نیا بھر میں شہرت حاصل کی، یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی جبکہ اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز اپنے نام بھی کیے جبکہ اس سیریز کے تمام اداکاروں کو بھی اپنے انہی کرداروں کی شہرت ملی۔سیریز “فرینڈز” کی کہانی چھ دوستوں روس، مونیکا، چینڈلر، فیبی، ریچل اور جوئی کے گِرد گھومتی ہے، سیریز میں مونیکا اور روس بہن بھائی تھے، ریچل مونیکا کے کالج کی سہیلی تھی جبکہ چینڈلر اور روس روم میٹ تھے اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی تھی۔