ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی دہشت گردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اگر میں غزہ میں پیدا ہوئی ہوتی تو اپنی بیٹی کی حفاظت کیسے کرتی؟سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی رابعہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی میں طویل نوٹ لکھا۔سوارا بھاسکر نے کہا کہ میری طرح ہر ماں اپنے بچے کے سکون اور خوشی کےلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے، ماں خود بے سکون ہوجائے لیکن بچوں کو ہر سکون دیتی ہے،دنیا کی کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کے بچے کو کوئی نقصان پہنچے۔بھارتی اداکارہ نے کہاکہ جب میری بیٹی سکون سے سو رہی ہوتی ہے تو میں اپنے بیٹی کے معصوم چہرے کو دیکھتی ہو اور پھر سوچتی ہوں کہ اگر میری بیٹی کی پیدائش غزہ میں ہوئی ہوتی تو میں کیسے اپنی بیٹی کی حفاظت کرتی؟ انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی کو کبھی کسی ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے جیسے حالات آج معصوم فلسطینیوں کے درپیش ہیں،غزہ میں بچے قید آسمان تلے روزانہ کی بنیاد پر موت کا شکار ہو رہے ہیں۔سوارا بھاسکر نے کہا کہ غزہ میں بچوں، اسپتالوں، امدادی پناہ گاہوں اور عبادت گاہوں پر بلاوجہ بمباری کرنا اور اس سفاکیت پر دنیا کی خاموشی اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم تاریکی اور ناانصافی کے دور میں رہ رہے ہیں۔بھارتی اداکارہ نے غزہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا میری دنیا سن لیں کہ غزہ کے بچوں کو مزید درد اور موت سے بچائیں کیونکہ دنیا ان کی حفاظت نہیں کرے گی۔
غزہ میں معصوم بچے موت کا شکار ہو رہے ہیں،بھارتی اداکارہ سواربھاسکر
















