اسلام آباد (بیورورپورٹ) افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سکیورٹی کی شرط عائد ،ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کردیئے گئے،نئی شرائط امپورٹرز، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوںگی،فنانشل سکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی ،بینک گارنٹی میں وہیکلز،گڈز پر عائد ٹیکس و ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی۔
ایف بی آر حکام نے کہامقصد پاک افغان ٹرانزٹ آپریشن کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے، افغانستان کیلئے سامان کی کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے نگرانی ہوگی ،گڈز ڈکلیئریشن کے بعد کم از کم 25 فیصد ٹرانزٹ گڈز کی سکینگ ہوگی،رسک مینجمنٹ سسٹم کھیپ میں سے کم از کم 10 فیصد سامان کا معائنہ کرےگا اور کلیئرنس کے بعد سامان متعلقہ ٹرمینل کو ڈلیوری اورسیلنگ کیلئے بھیجا جائے گا۔
افغانستان جانےوالے سامان پر فنانشل سکیورٹی کی شرط عائد
















