لاہور(ایم این پی)اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کی دل موہ لینے والی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردیں،تصاویر شیئر ہونے پرثانیہ ،بالی ووڈ اداکاراوں نے محبت بھرے پیغامات کاانبار لگادیا۔
ثانیہ مرزا نے دل یعنی محبت والے ایموجی کےساتھ ماہرہ خان کو شادی کی مبارکباد دی،اداکارہ سونم کپور نے لکھامبارک ہو پیاری لڑکی، خدا آپ دونوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
بھارتی اداکارہ زرین خان ،مونی رائے،سونم کپور کی بہن نامور پروڈیوسر ریا کپور نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاخدا کرے آپ لوگوں کی زندگی کا آگے کا سفر خوبصورت ہو۔
مبارک ہو پیاری لڑکی ماہرہ!ثانیہ ،بالی ووڈ اداکاراوں کے محبت بھرے پیغامات

















