ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی

ڈالر کی غیر قانونی تجارت، سمگلنگ، سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، انتظامی اقدامات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔

ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی کار کردگی بہترین رہی اور روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے، ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا۔