ایسا نہیں شوبز کی دنیا کے لوگوں کی زندگی میں مشکلات نہیں آتیں: اداکارہ ثنا
لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ ثنا ءنے کہا ہے کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے ، اگر آپ ماضی کی یادوں میں الجھے رہیں گے تو آپ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں ثناءنے کہا کہ کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی کے ساتھ جڑ جاتے ہیں لیکن میں ان لوگوں میں سے نہیں جو ان کو اپنی زندگی کا روگ بنا لیں ، زندگی چلتے رہنے کا نام ہے ، جو اس فارمولے پر کاربند ہو گیا اس کےلئے کوئی بھی مشکل نہیں ۔ ثناءنے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ شوبز کی دنیا کے لوگوں کی زندگی میں مشکلات نہیں آتیں ، ہم اپنی زندگی کی مشکلات کو سب کے سامنے شیئر نہیں کر سکتے ، بیشک جیسی بھی مشکلات ہوں ہم نے انہیں پس پشت ڈال کر لوگوں کی انٹر ٹینمنٹ کیلئے سکرپٹ کے مطابق کام کرنا ہے ۔
















