لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون انہیں حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سمجھ کر کافی دیر تک باتیں کرتی رہیں اوراور حقیقت کا علم ہونے پر افسردہ ہوگئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار ایئرپورٹ پر ایک خاتون ان سے مل کر ان کے ساتھ کافی دیر تک اچھی اچھی باتیں کرتی رہیں، کیوں کہ وہ انہیں حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سمجھ رہی تھیں۔اداکارہ کے مطابق خاتون نے انہیں بتایا کہ انہیں بڑی خواہش تھی کہ وہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سے ملیں۔نوال سعید نے بتایا کہ جب انہوں نے خاتون سے حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سے ملنے کی خواہش کی بات سنی تو انہوں نے شرمندگی سے انہیں بتایا کہ وہ نیمل خاور نہیں بلکہ نوال سعید ہیں ۔ان کی بات سن کر مذکورہ ضعیف خاتون بھی شرمندہ ہوگئیں اور انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے کافی وقت کسی دوسری اور غلط خاتون کے ساتھ گزارا۔نوال سعید نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ، انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں شادی کرنے کا بہت شوق ہے،ہر کسی کو ہر وقت یا پوری زندگی کام نہیں کرنا چاہیے اور شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
خاتون نے مجھے حمزہ عباسی کی اہلیہ سمجھ لیاتھا:نوال سعید
















