پشاور (مشرق نیوز) ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنا چاہیے۔اداکارہ صحیفہ جبار خٹک حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ماڈل سے ڈپریشن سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کم کردینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی بات کریں تو ہمارے والدین کو ڈپریشن کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے کیونکہ ان کے زمانے میں ڈپریشن کے بہت کم کیسز تھے ۔’آج کی اگر بات کریں تو ہر دوسرا نوجوان شخص ڈپریشن میں مبتلا ہے، خاص طور پر مغربی ممالک میں وہاں کے لوگوں کی بنیادی سہولتیں پوری ہوچکی ہیں اور جب وہ آگے کی سوچتے ہیں تو ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں، کیونکہ وہاں ہر شخص اسی بیماری میں مبتلا ہے، دوسری جانب پاکستان میں ہر شخص بنیادی سہولتیں پوری کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور وہ اس سے آگے نہیں بڑھ رہا۔
آج کی نوجوان نسل کیلئے پریشان ہوں: صحیفہ جبار خٹک
















