اداکارہ ثناءنے یوم آزادی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں
لاہور (مشرق نیوز) فلمسٹار ثناءنے جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں ،یوم آزادی کی مناسبت سے گھر پر جہازی سائز قومی پرچم بھی لہرا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناءہر سال جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کیلئے بھرپور تیاری کرتی ہیں ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی انہوں نے اپنے گھر پر جہازی سائز کا قوم پرچم لہرا دیا ہے جبکہ اس دن کی مناسبت سے اپنے بچوں اور اپنے لئے ملبوسات اور دیگر ساما ن کی خریداری بھی کی ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالی ہے یوم آزادی کے دن کو جوش و خروش سے مناتی ہوں اور اب اپنے بچوں کو بھی اس میں بھی شریک کرتی ہوں ۔ پاکستانیوں کیلئے یہ دن بڑی اہمیت کا حامل ہے اور قابل فخر دن ہونے کی وجہ سے ہمیں اسے جوش و خروش سے منانا چاہیے ۔
















