ڈیزل ساڑھے 7 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد : حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے لٹر اضافہ کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔


وزیر خزانہ نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے قیمت میں ساڑھے 7 روپے لٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔