حکومت مستحق فنکاروں کی مدد کرے: جاوید کوڈو

لاہور (مشرق نیوز) سینئر کامیڈین اداکار جاوید کوڈو نے کہا ہے کہ حکومت کومستحق فنکاروں کے زندگی کے آخری اسٹیج پر پہنچنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس سے پہلے ان کی مد د کرنی چاہیے ، الحمر میں فنکاروں کے لئے بہت سے فنڈز ہیں لیکن پتہ نہیں وہ کون لے جاتا ہے ،جو وقت بیت گیا اس پر بھی خدا کا شکر گزار ہوں اور جو بیت رہا ہے اس پر شکر ادا کرتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میںجاوید کوڈو نے کہا کہ فالج اور ٹانگ ٹوٹنے کے بعد سے زندگی محدود ہو گئی ہے ، بچے اٹھا کر باتھ روم لے کر جاتے ہیں ، بچے روزگار کے سلسلہ میں باہر نکلے ہوں تو کئی کئی گھنٹے ایک ہی جگہ پر پڑا رہتا ہوں۔ جاوید کوڈو نے کہا کہ عمر شریف کےلئے اس وقت جہاز آیا جب وہ آخری اسٹیج پر پہنچ چکے تھے ، یہ جہاز پہلے بھی آ سکتا تھا، کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ہو اگر حکومت نے اس کی مدد کرنی ہے تو اس کے آخری اسٹیج پر پہنچنے کا انتظار نہیں کیا جانا چاہیے ۔