لاہور (مشرق نیوز) نامور ٹی وی کمپیئر ، اداکار ،فلمساز طارق عزیز کی تیسری برسی کل منائی جائےگی ۔برسی کی مناسبت سے الحمر اIIIمیں ”ہم تم کو بھلا پا نہ پائیں گے “کے عنوان سے خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تقریب کا انعقاد کیا جائےگا جس میں عرفان کھوسٹ، افتخار ٹھاکر،جواد وسیم ، جاوید رضا ، الطاف حسین ،ایوب خاور، پرویز رضا، اے آر گل، خالد بٹ، ٹھاکر لاہوری ، طاہر بخاری ، ساجد یزدانی، خالد معین بٹ طارق اور دیگر ان کے حالات زندگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام ان کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیز اور پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے کیاہے ۔آغا قیصر عباس نے کہا کہ طارق عزیز سے میری بے پناہ محبت تھی ،وہ بڑی شفیق اور ہمدرد انسان تھے ، ان کا شمار میرے اساتذہ میں ہوتا ہے ، میں آج جس مقام پر ہوں اس میں طارق عزیز کا سب سے بڑا کردار ہے۔
نامور ٹی وی کمپیئر ، اداکار ،فلمساز طارق عزیز کی تیسری برسی کل منائی جائےگی
















