لندن میں موجود ثنا نے مقامی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کرا دیا

لاہور ( مشرق نیوز) بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کےلئے لندن میں موجود اداکارہ ثنا نے مقامی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ بھی کرا دیا ۔ اداکارہ ثنا اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کےلئے لندن گئی تھیں ۔ ایک فیشن میگزین نے ثنا کی لندن آمد کی اطلاع پر ان سے رابطہ کر کے ان سے فوٹو شوٹ کی درخواست کی جسے ثنا نے قبول کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کرادیا ہے ۔ ثنا نے بتایا کہ میں بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کی غرض سے آئی تھی لیکن ایک نامور فیشن میگزین کی جانب نے رابطہ کر کے فوٹو شوٹ کی درخواست کی گئی جس پر میں انکار نہیں کر سکی ۔ اداکارہ ثناءاور ان کے بچے لندن میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد واپس آئیں گے ۔