معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد ( ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا سٹیٹ بینک ملک میں اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بڑی محنت کی ہے، اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے اور فنانشل سینٹر کی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسلامک فنانسنگ کے ذریعے حکومتی مالیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔