لاہور ( مشرق نیوز) پاکستانی سٹارز کی بڑی تعداد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچ گئی جہاں انہوں نے 9 مئی کو جناح ہاوس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے شوبز کے ستارے اور کھلاڑی بھی 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کر رہے ہیں، فلمسٹار معمر رانا، میگھا، گلوکار ساحر علی بگا، حامد علی خان اور وارث بیگ جناح ہاوس پہنچے اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔کھیل کے میدان کے ہیروز کامران اکمل، سلمان بٹ اور خواجہ جنید نے پاک فوج کے جوانوں کو ملک کے حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے۔اس موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے نغمہ گنگنا کر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے اختتام پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شوبز ستارے اور ملک کے نامور کھلاڑی بھی جناح ہاوس حملے پر رنجیدہ
















