لاہور(مشرق نیوز) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے طویل عرصے کے بعد شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ ذرائع کے مطابق لیلیٰ زبیری نے آج کل ٹی وی ڈراموں سے وقفہ لے لیا ہے ۔ لیلیٰ زبیری کا کہنا ہے کہ میں ایک مدت سے ٹی وی پر کام کر رہی ہوں اس لئے ا ب تھوڑا بریک لیا ہے ۔ جب مناسب سمجھوں گی دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دوں گی ۔
لیلیٰ زبیری نے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی
















