صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی
نیویارک (مشرق نیوز) پاکستان کی معروف صوفی اور فوک گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی۔ معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی کی جانب سے صنم ماروی کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا۔صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔اسپاٹیفائی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز سکوائر میں صوفی عہد ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے اور وہ لاکھوں لوگوں کو اپنے فن سے مسحور کرچکی ہیں۔کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکار ایوا بلوچ اور شائے گل اس سے قبل یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔
















