سیف علی خان’ ’این ٹی آر 30“ میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے سیف علی خان ’این ٹی آر 30‘ میں جلوہ گر ہوں گے، فلم کی کاسٹ میں جونیئر ننداموری راما راو¿ المعروف این ٹی آر جونیئر اور جھانوی کپور بھی شامل ہیں۔سیف علی خان نے اپنے مناظر کی عکسبندی شروع کروا دی ہے، یہ ان کی پہلی تیلگو فلم ہوگی۔دوسری طرف جھانوی کپور اس فلم کے ذریعے ساو¿تھ فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔فلم نقاد ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 5 اپریل 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔انہوں نے سیف علی خان اور این ٹی آر جونیئر کی فلم سیٹ سے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔