الحمراءآرٹس کونسل میں 7 ویں فیض فیسٹیول کا آغاز 17فروری 2023سے ہوگا

لاہور (شوبز رپورٹر) فیض فاﺅنڈیشن ٹرسٹ نے 7ویں سہ روزہ بین الاقومی فیض فیسٹیول کا شیڈول جا ری کر دیا۔
فیض فیسٹیول 17تا 19فروری 2023کو الحمراءآرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔
فیض فیسٹیول کے تین دنوں میں60سے زائد نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
فیض فیسٹیول میں پاکستان سمیت، امریکہ ،برطانیہ، انڈیا، کینیڈا و دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
اسی شام اجوکاءتھیٹر کا ڈرامہ ” انہی مائی دا سفنہ “ پیش کیا جائےگا۔نامور گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس ہوگی۔
فیسٹیول میں ڈاکٹر عارفہ سیدہ، زہرہ نگار،جاوید اختر،عدیل ہاشمی، نوید شہزاد، سرمد سلطان کھوسٹ ،سلیمہ ہاشمی،
دانش حسین، مہتاب راشدی،رخشند ہ نوید، بیلا رضا جمیل،بشارت کاظم،مشرف علی فاروقی،عائشہ جہانزیب،شہریار زیدی،
ارشد محمود، خواجہ نجم،آمنہ علی، خواجہ ممتاز، ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل و نامور آرٹسٹ ذوالفقارعلی زلفی،فوزیہ وقار، ہماپرنس،
یوسف ،محمد عزیز سیہل،سلمان راشد، وجاہت ملک،ڈاکٹر نجیب الدین جمال،رحمان فارس ،نیئر رباب،شیبا عالم،شہریار مرزا،
نین سکھ،پروفیسر زبیر احمد، شبانہ عباس، فضل جٹ، الیاس گھمن، صغری صدف، علی عثمان قاسمی، عمارعلی جان، علی دیان حسن،
سجل علی ، سمیہ ممتاز، ثانیہ سعید، سیمی راحیل، عمران عباس، فرح یاسمین شیخ،مریم حسن، عباس شافی، عرفان کھوسٹ، سلمان شاہدو دیگر مندوبین شرکت کریں گے۔