بہت خوش قسمت ہوں، اللّٰہ نے حج کیلئے چُنا: ثنا خان

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اُنہیں  فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے چُنا۔ثناء خان نے عرفات سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم عرفات میں ہیں اور جب ہم کُھلے میدان میں جائیں گے تو وہ جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بہت احسان ہے، ہمیں حج کے لیے چُنا اور ہمیں کثرت سے دُعا کرنی ہے، اپنے گناہوں کی بخشش کروانی ہے۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ رواں سال حج نہیں کرسکے، وہ بھی کثرت سے دُعا کریں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی دُعا سُنتے ہیں۔ثناء خان نے مزید کہا کہ ان شاء اللّٰہ! اگلے سال آپ لوگ یہاں حاجی بن کر آئیں گے۔